پاکستانی سفارتخانے ٹوکیو میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے یوم استحصال منایا گیا۔
یوم استحصال بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے چار سال مکمل ہونے پر منایا گیا۔
اس موقع پر جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی غاصب افواج کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر روشنی ڈالی.
انہوں نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی پوری حمایت کا بھی یقین دلایا۔
اس سے قبل یومِ استحصال کے موقع پر اقوام متحدہ کے دفتر اور بھارتی سفارتخانے کے باہر جاپان میں مقیم کشمیریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔
سفارتخانے میں بھارتی افواج کے ظلم و ستم پر مبنی ایک تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی تھی۔
سفیر نے اسی سلسلے میں جاپانی الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا صحافیوں کو بریفنگ بھی دی۔
Comments are closed.