ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

پاکستانی زائرین اپنی گاڑیوں میں ایران جا سکیں گے

پاکستان اور ایران کے شہری اپنی اپنی گاڑیوں میں ایک دوسرے کے ملکوں میں جا سکیں گے۔

اس سال سندھ سے بسوں اور اپنی گاڑیوں میں زائرین ایران جائیں گے، جو کراچی سے چاہ بہار پہنچیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایران کے قونصل جنرل حسن نورین کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں صحت اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیر خارجہ سے درخواست کریں گے کہ کراچی سے چاہ بہار راستہ کھولنے کی بات کریں۔

ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ زائرین کو لے جانے کیلئے تین ہزار بسوں کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.