بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی خواتین کے ہمراہ غربت اور پدرشاہی کیخلاف مل کر جدوجہد کرینگے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انشاء اللّٰہ پاکستانی خواتین کے ہمراہ غربت اور پدرشاہی کے خلاف مل کر جدوجہد کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گھوٹکی جلسے کی ایک مختر سی ویڈیو اور چند تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ گھوٹکی کی با اختیار خواتین! 13 لاکھ خاندان، سندھ کے 15 اضلاع میں غربت میں کمی کے پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہمارا خواب وہ پاکستان ہے کہ جہاں خواتین مساوی طور پر معاشی، سیاسی و سماجی کردار ادا کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.