اتوار 14؍ربیع الاول 1445ھ یکم؍اکتوبر 2023ء

پاکستانی خلا باز نمیرا سلیم خلا میں سفر کیلئے تیار، امریکا پہنچ گئیں

پاکستان، جنوبی ایشیا اور کامن ویلتھ کی پہلی خلا باز خاتون نمیرا سلیم ورجن گیلیکٹک کمرشل اسپیس لائنر کی ٹکٹ سے 5 اکتوبر کو خلا کا سفر کریں گی۔

خلاباز نمیرا سلیم آج کراچی سے امریکا پہنچ گئی ہیں جہاں ڈیلس ایئرپورٹ پر ان کا خیرمقدم کیا گیا۔ 

جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میں نمیرا سلیم نے خلا میں جانے کےلیے عزم کا اظہار کیا۔ 

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلا میں مستقبل کے حوالے سے حکومت کو مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.