جمعہ13؍جمادی الثانی 1444ھ6؍جنوری 2023ء

پاکستانی بیٹرز کی ولیم سن سے ملاقات، بیٹنگ تکنیک پر مشورے

کراچی ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستانی بیٹرز نے نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر کین ولیم سن سے ملاقات کی اور مشورے لیے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ڈرا ہوگئی، آخری دن میچ کئی بار دلچسپ مرحلے میں داخل ہوا لیکن کم روشنی کے باعث 3 اوورز پہلے ہی ختم کردیا گیا۔

جب میچ ختم ہوا پاکستان کو جیت کےلیے 15 رنز درکار تھے جبکہ نیوزی لینڈ اپنی فتح سے صرف ایک وکٹ کی دوری پر تھی۔

میچ کے اختتام پر پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا، شان مسعود، سعود شکیل اور عبداللّٰہ شفیق نیوزی لینڈ کے ٹاپ بیٹر کین ولیم سن کے اردگرد جمع ہوگئے۔

کین ولیم سن کافی دیر تک پاکستانی کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے اور انہیں بیٹنگ کے حوالے سے مشورے دیتے رہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے بھی ولیم سن سے بیٹنگ تکنیک پر گفتگو کی جبکہ اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے سنچری میکر سعود شکیل نے کیوی بیٹر سے کافی سوالات کیے۔

کین ولیم سن نے ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر پاکستانی بیٹرز کے ہر سوال کا جواب دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.