انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بیٹر اولی پوپ کا کہنا ہے کہ پاکستانی بولرز کو کھیلنا مشکل ہے۔
اولی پوپ نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس کافی اچھے فاسٹ بولرز ہیں اور پاکستانی اسپنرز کو کھیلنا بھی مشکل ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریورس سوئنگ کا کردار اہم ہوگا، یہ ہمارے لیے چیلنج بھی ہے لیکن امید ہے کہ ہم ریورس سوئنگ کا اچھی طرح مقابلہ کریں گے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں پہلی بار پاکستان میں کھیل رہا ہوں، اس لیے کوشش ہے کہ یہاں کی کنڈیشنز سے جلد ہم آہنگ ہو جاؤں۔
اولی پوپ کا کہنا ہے کہ میری خواہش انفرادی نہیں بلکہ ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنے کی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پچھلے میچز میں اچھے اسکور کیے ہیں جس کی وجہ سے خود کو پُر اعتماد محسوس کر رہا ہوں اور کوشش ہوگی کہ اپنی فارم برقرار رکھوں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم یہاں بھی جارحانہ کرکٹ ہی کھیلیں گے، دنیا کو معلوم ہو چکا ہے کہ ہماری ٹیم کیسی کرکٹ کھیل رہی ہے۔
اولی پوپ نے کہا کہ پاکستان کی پچز پر صرف جارحانہ مزاج کے ساتھ ہی نہیں بلکہ احتیاط سے بھی کھیلنا ہو گا۔
انگلش کرکٹر ک کہن ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی ہمارے لیے اچھی بات ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس سے ہمیں پاکستان پر برتری بھی مل رہی ہے۔
انگلینڈ کے بیٹر کا کہنا ہے کہ حارث رؤف اور نسیم شاہ کے ساتھ دیگر بولرز بھی کافی اچھے ہیں۔
اولی پوپ نے پچھلے دورۂ پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ساتھیوں نے بتایا کہ ٹی 20 میچز میں یہاں زبردست کراؤڈ تھا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ چاہتا ہوں کہ ٹیسٹ سیریز میں بھی میدان تماشائیوں سے بھرا ہوا ہو۔
اولی پاپ نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر اچھا لگ رہا، سیکیورٹی زبردست ہے۔
Comments are closed.