پاکستان کے باکسر آصف ہزارہ نے اپنے مدمقابل انڈونیشین باکسر ایست الومان کو شکست دے کر ایشین ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔
دبئی میں دونوں باکسرز کا دس راؤنڈ تک مقابلہ ہوا جس میں سے آصف ہزارہ نے 9 راؤنڈ جیتے۔
رپورٹس کے مطابق آصف ہزارہ نے ورلڈ باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام ایشین ٹائٹل دوسری بار جیتا ہے۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے آصف ہزارہ کی 52 کلو گرام کیٹگری کے سپر فلائی فائٹ میں ایک اور جیت ہے۔
واضح رہے کہ آصف ہزارہ نے گزشتہ سال دسمبر میں دبئی میں ہی ایشین ٹائٹل جیتا تھا۔
Comments are closed.