پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز کی یورپ میں بحالی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اس سلسلے میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کی ٹیم گزشتہ روز برسلز روانہ ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق یورپی کمیشن نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کو 25 اکتوبر کو برسلز میں ایک تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کیا ہے۔
میٹنگ آئی سی اے او (ICAO) کے آڈٹ کے بعد پی سی اے اے (PCAA) کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تبادلۂ خیال کے لیے بلائی گئی ہے۔
میٹنگ کے بعد 2023ء کی پہلی سہ ماہی میں ای سی (EC) کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ دورہ پاکستانی ایئر لائنز کے لیے ای سی (EC) کے لیے پروازیں شروع کرنے کے لیے ایک شرط ہے۔
یورپ روانہ ہونے والی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم میں ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری سمیت متعلقہ ڈائریکٹرز شامل ہیں۔
Comments are closed.