بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی اور سری لنکن ویمن کرکٹرز کی شاپنگ

پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹرز نے کراچی کے شاپنگ مال پہنچ کر خوب شاپنگ کی اور آئس کریم بھی کھائی۔

خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اچھا لگ رہا ہے کہ سری لنکا کی ٹیم پاکستان آئی ہے۔ بہت کم وقت ملتا ہے، اس لئے شاپنگ کرنا اچھا لگتا ہے۔

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے حالات متاثر ہوئے تاہم اب چیزیں بہتر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ شکست دی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز بدھ کو ساؤتھ اینڈ کلب سے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.