وزارت میری ٹائم نے پاکستانی انجینئر کو 21 ماہ کی تنخواہ نہ دینے پر ایکشن لے لیا۔
وزارت میر ی ٹائم نے غیر ملکی جہاز کے مالک کی جانب پاکستانی انجینئر کو 21 ماہ کی تنخواہ نہ دینے پر ایکشن لیا۔
میری ٹائم حکام نے کراچی پورٹ پر غیر ملکی جہاز کو روک لیا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) حکام کے مطابق پاکستانی انجینئر کی تنخواہ ادائیگی کے بعد ہی جہاز کو روانگی کی اجازت ملے گی۔
حکام کے مطابق جہاز کراچی پورٹ کے برتھ 19 پر موجود ہے، آسکرون میں سیمنٹ ایکسپورٹ ہونا ہے۔
Comments are closed.