بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

پاکستانی امریکن تنظیم کے ارکان کا کیپیٹل ہل کا دورہ

پاکستانی امریکن تنظیم پاک پیک کے ممبران نے کیپیٹل ہل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی کانگریس ممبران سے ملاقاتیں کی۔

پاک پیک کے عہدیداران نے اس موقع پر کہا کہ کانگریس اراکین سے درخواست ہے کہ پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈلوائیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کی صورتحال پر کانگریس اراکین سے بائیڈن انتظامیہ کوخط بھی لکھوایا جائے گا۔ 

اس خط پر مزید اراکین کانگریس کے دستخط بھی کرائے جائیں گے، خط امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کو 28 اپریل کو بھیجا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.