دورہ آسٹریلیا کی تیاریوں کیلئے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ نے دوسرے روز بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، فاسٹ بولر حسن علی نے کیمپ جوائن کرلیا جبکہ ٹیم مینجمنٹ نے آف اسپنر ساجد خان کو بھی کیمپ میں طلب کرلیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے دوسرے روز تقریباً چار گھنٹے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، پاکستانی بیٹرز کو دو مرحلوں میں بیٹنگ کی پریکٹس کروائی گئی۔
پہلے ماربل سلیب پر بیٹنگ کی پریکٹس کرائی گئی، پھرآسٹریلیا کی پچز کو مدنظر رکھ کر قومی کھلاڑیوں کوسنتھیٹک اور بعد میں ٹیپ بال سے بھی ٹریننگ دی گئی۔
ہیڈ کوچ محمد حفیظ نے بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل اور سلمان آغا کو سلپ پوزیشن کی خصوصی مشقیں بھی کرائیں جبکہ سرفراز احمد نے پریکٹس سیشن میں وکٹ کیپنگ کی۔
فاسٹ بولر حسن علی نے کیمپ کو جوائن کرلیا، ٹیم مینجمنٹ نے آف اسپنر ساجد خان کو طلب کرلیا ہے، اُنہوں نے سعید اجمل کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔
Comments are closed.