اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

پاکستانیوں کے ہاتھوں عرفان پٹھان کی کھنچائی جاری

پاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے سابق بھارتی فاسٹ عرفان پٹھان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف پر تنقید کرنے پر کھنچائی جاری ہے۔

جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جس کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا تھا۔

اُنہوں نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء کے فائنل میں اتوار کو (انگلینڈ) 170/0 اور (پاکستان) 152/0 کا ٹاکرا ہوگا۔

اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو…

لیکن عرفان پٹھان کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ ٹوئٹ کچھ خاص پسند نہیں آیا اور اُنہوں نےاپنا ردِ عمل دیتے ہوئے لکھا کہ آپ میں اور ہم میں یہی فرق ہے، ہم اپنی خوشی سے خوش اور آپ دوسرے کی تکلیف سے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ اسی لیے آپ کا اپنے ملک کو بہتر بنانے پر دھیان نہیں ہے۔

پاکستانی شائقینِ کرکٹ نےعرفان پٹھان کے اس ٹوئٹ پر اُنہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور پاکستان کی شکست پر ان کے اور دیگر سابق بھارتی کرکٹرز کی جانب سے کیے گئےطنزیہ ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ ٹرول ہونے پر عرفان اب وِکٹم کارڈ کھیلنا بند کریں کیونکہ خود اُنہوں نے اور ویریندر سہواگ نےاس کا آغاز کیا۔

صارفین نے بھارتی کرکٹر کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ٹنڈولکر، ڈریوڈ، دھونی، کوہلی اور 100 سے زائد قابلِ احترام بھارتی کرکٹرز کی طرح ایک ریٹائرڈ پروفیشنل جیسا روّیہ اختیار کریں۔

کچھ صارفین نے تو سابق بھارتی کرکٹر کو ماضی میں کئی بار پاکستانی ٹیم اور عوام پر تنقید کرنے پر ’منافق‘ قرار دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.