وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے حکم پر ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میری درخواست پر سعودی عرب میں اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں پر درگزر کرنے والا بہتر مسلمان بنائے۔
واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے افسوسناک واقعہ پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی۔
شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے قیدیوں کی رہائی کے حکم کے بعد وزیراعظم نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے۔
Comments are closed.