منگل12؍ربیع الثانی 1444ھ 8؍نومبر2022ء

پاکستانیوں کی اکثریت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ مسترد کردیا، سروے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کو پاکستانیوں کی اکثریت نے مسترد کردیا ہے۔

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ ـ (آئی پور) کے نئے سروے میں 59 فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کو مسترد کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کےلیے نیا بلٹ پروف کنٹینر تیار کیا جائے، پنجاب حکومت ہر ممکن معاونت کرے گی۔

سروے کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ ماچ کو 32 فیصد پاکستانیوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ 54 فیصد نے عمران خان کی پارٹی کو سڑکوں پر احتجاج کرنے کے بجائے صرف قومی اسمبلی جاکر مسائل کروانے کا مشورہ دیا ہے۔

سروے نتائج کے مطابق 38 فیصد نے کہا لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا جبکہ 35 فیصد نے کہاکہ پی ٹی آئی کو مارچ سے مقاصد حاصل ہوں گے۔

ماضی میں عوام نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو بھی سڑکوں پر احتجاج کی بجائے قومی اسمبلی جانے کا مشورہ دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.