پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 1 مریض جاں بحق ہو گیا۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں مزید صرف 52 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 43 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 625 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 73 ہزار 807 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 512 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 7 لاکھ 80 ہزار 674 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
Comments are closed.