پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث مزید 3 کورونا مریض انتقال کر گئے۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 416 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 152 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 555 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔
ملک میں کُل کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 66 ہزار 652 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار 764 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 99 لاکھ 75 ہزار 272 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
Comments are closed.