ہفتہ 3؍محرم الحرام 1445ھ22؍جولائی 2023ء

پاکستان، مردوں کی صحت سب سے زیادہ نظر انداز کیے جانے والا شعبہ قرار

ماہرین اور ڈاکٹروں کی جانب سے مردوں کی صحت کو پاکستان میں سب سے زیادہ نظر انداز کیے جانے والا شعبہ قرار دے دیا گیا ہے۔ 

ماہرین کے مطابق اپنے زیادہ تر وسائل اور وقت بچوں، بیوی، والدین اور دیگر رشتہ داروں کی ضروریات پر صرف کرنے کے باعث پاکستان میں مرد اپنی صحت پر بہت کم توجہ دیتے ہیں۔

بین الاقوامی مردوں کی صحت کے مہینے کی تقریب میں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ مرد اپنے خاندان کے افراد کو صحت مند رکھنے کی جدوجہد میں کئی بار ذیابطیس، ہائی بلڈ پریشر، دل کی بیماری اور کینسر کی اسکریننگ نہیں کرواتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ جب ان میں سے کسی مرض کی تشخیص ہوتی ہے تو بیماری اکثر لاعلاج مراحل تک پہنچ جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.