ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

پاکستان، بھارت اور یو اے ای نے ورلڈ برج چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان، بھارت اور یو اے ای کی برج ٹیموں نے اس سال اگست میں مراکش میں کھیلی جانے والی ورلڈ برج چیمپئن شپ کی مختلف کیٹیگریز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

لاہور میں جاری برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں ہفتے کو سینئر اور مکسڈ کیٹیگریز کے فائنلز کھیلے گئے جس میں سینئر کیٹیگری کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو مات دی، مکسڈ کیٹیگری میں بھارت نے یواے ای کو ہرایا۔

اس کے علاوہ بھارت اور یو اے ای نے اوپن اور ویمن کیٹیگریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، اوپن کیٹیگری کے سیمی فائنلز میں یو اے ای نے پاکستان جبکہ بھارت نے بنگلادیش کو ہرایا۔

ویمن کیٹیگری کے سیمی فائنلز میں یو اے ای نے پاکستان اور بھارت نے فلسطین کو مات دی۔

چاروں کیٹیگریز کی فائنلسٹ ٹیموں نے ورلڈ برج چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا جو اگست میں مراکش میں کھیلی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.