پاکستان اور بھارت انڈس واٹر کمشنر ز کے مذاکرات کا دوسرا روز اختتام پذیر ہوا ۔
پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات اسلام آباد میں دوسرے روز بھی جاری رہے پاکستانی وفد کی سربراہی انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ اور بھارتی وفد کی صدارت انڈس واٹر کمشنر پی کے سیکسینا نے کی۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں بھارت کی طرف سے پاکستانی دریاؤں پر بنائے جانیوالے 9 چھوٹے پن بجلی منصوبوں پر بات چیت ہوئی، پاکستان نے ان منصوبوں کے ڈیزائن پر اعتراض اٹھا رکھے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی وفد نے ان چھوٹے پن بجلی منصوبوں پر اعتراض نوٹ کیے اور کچھ کے جواب بھی دیے۔
بھارت نے پکلدل اور لوئر کلنائی متنازع پن بجلی منصوبوں پر بھی اعتراضات کا تفصیلی جواب دینے کی یقین دہانی کرائی، جس کیلئے انڈس واٹر کمشنرز کا رواں سال 31 مئی سے قبل ایک اور مذاکراتی راؤنڈ کرانے پر اتفاق کیا گیا، مذاکرات کل اختتام پزیر ہوں گے۔
Comments are closed.