بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان، آسٹریلیا کی ٹیمیں کل قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پہلا ٹریننگ سیشن کریں گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 21 مارچ سے شروع ہوگا۔

آسٹریلیا کی کر کٹ ٹیم کے 4 کھلاڑیوں نے 7 اسٹاف ممبرز کے ساتھ لاہور کے جیم خانہ کلب میں گولف کھیلی ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے، جو پیر سے شروع ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مارچ 2009 یعنی 13 برس کے بعد پہلا ٹیسٹ ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پہلا ٹریننگ سیشن کریں گی، جو صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوگا۔

لاہور ٹیسٹ کے لیے پچ سب کی توجہ کا مرکز بنی ہو ئی ہے، جس کی تیاری کے لیے پی سی بی نے آئی سی سی اکیڈمیز کے کیوریٹر ٹوبی لمسڈن کی بھی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین رمیز راجا نے بھی پچ کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے ٹوبی لمسڈن اور آغاز زاہد سے بات چیت بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.