پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے چند کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔
میٹ رنشا نے بھی 3 روزہ آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد ٹریننگ کی، 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ بھی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کی تیاری کے لیے کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن کیا۔
دوسرا میچ کھیلنے والے اکثر پلیئرز نے آرام کو ترجیح دی، البتہ محمد رضوان، آصف آفریدی، سعود شکیل نے پریکٹس کی، شاداب خان، حسن علی، عثمان قادر، شاہنواز دھانی اور دیگر بھی ایکشن میں دکھائی دیے، انجری کا شکار شاداب خان نے بولنگ کا آغاز کردیا۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی بھی خوب ٹریننگ کرتے دکھائی دیے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، فیصلہ کن میچ بھی 3 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان 20 سال سے آسٹریلیا کے خلاف کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتا ہے۔
Comments are closed.