عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاہدے میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ دوست ملکوں کی طرف سے فنانسنگ کی تحریری یقین دہانی نہ دینے پر تاخیر کا شکار ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو دوست ممالک کی جانب سے اقرار کے باوجود تحریری ضمانت نہیں دی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سعودی عرب اور یو اے ای سے روزانہ اعلیٰ سطح پر رابطے کر رہا ہے جبکہ وزیراعظم آفس، دفتر خارجہ اور وزارت خزانہ متحرک ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان دوست ملکوں سے 3 ارب ڈالر فنانسنگ کی جلد تصدیق پر زور دے رہا ہے۔
دوست ملکوں کی جانب سے فنانسنگ کی تحریری یقین دہانی نہ دینے کی وجہ سے پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار ہے۔
Comments are closed.