نیویارک میں پاپارازیوں نے برطانوی شاہی خاندان کے اہم رکن اور شاہ چارلس سوم کے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی گاڑی کا تعاقب کیا۔
نیویارک سے میڈیارپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پرنس ہیری اور میگھن کی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے بعد پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق کار میں میگھن کی والدہ بھی سوار تھیں، پاپارازیوں نے 2 گھنٹے تک تعاقب جاری رکھا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق پاپارازیوں کے تعاقب کے نتیجے میں چند گاڑیوں کو حادثات بھی پیش آئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریب میں ڈچز آف سسکس کو ویمن آف وژن کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 31 اگست 1997ء کو شہزادہ ہیری کی والدہ لیڈی ڈیانا بھی ایسے ہی فوٹوگرافروں کے تعاقب کے نتیجے میں تیز رفتاری کے باعث پیرس کی ایک ٹنل میں پیش آنے والے کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔
ہولناک حادثے میں لیڈی ڈیانا کے دوست دودی الفاعد اور کار ڈرائیور ہنری پاول بھی ہلاک ہوگئے تھے۔
Comments are closed.