جمعرات 17؍ذوالحجہ 1444ھ6؍جولائی 2023ء

پانی و بجلی کی بندش کیخلاف مکینوں کا احتجاج، ماڑی پور روڈ پر ٹریفک معطل

کراچی میں ماڑی پور روڈ پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے آج بھی احتجاج کیا، اس دوران ماڑی پور روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔

لیاری اور مچھر کالونی کے مکینوں کی بڑی تعداد نے ماڑی پور روڈ پر دھرنا دے دیا۔ دھرنے کے باعث کراچی بندرگاہ سے نکلنے والی ہیوی ٹریفک بھی معطل ہو کر رہ گئی۔ 

دھرنے اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ماڑی پور روڈ کے دونوں ٹریک پر بھی ٹریفک بند ہوگیا۔ جبکہ ٹریفک کو وزیر مینشن اور آئی سی آئی پل سے متبادل راستوں پر بھیجا جا رہا ہے۔

ماڑی پور روڈ احتجاج کی وجہ سے گزشتہ روز بھی آمد و رفت کےلیے بند رہا تھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.