سعودی وزارت داخلہ نے پانچ ممالک کے عازمین حج کے لیے روٹ ٹو مکہ سہولت متعارف کروادی، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔
سعوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روٹ ٹو مکہ بیرون ملک سے آنے والے عاز مین کے لیے ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سال 5 ممالک کے لیے روٹ ٹو مکہ کی سہولت میسر ہوگی۔
ان مملک میں پاکستان کے علاوہ بنگلادیش، ملائیشیا، مراکش اور انڈونیشیا شامل ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق روٹ ٹو مکہ کی سہولت کے حامل ممالک کے عازمین کو ان کے ممالک میں ہی امیگریشن سہولتیں دی جائیں گی۔
Comments are closed.