ہفتہ 5؍ذوالحجہ 1444ھ24؍جون 2023ء

پان، زیرے اور کھیرے سے بنے منفرد مشروب سے گرمی کو دور بھگائیں

موسم گرما میں جسم میں پانی کی کمی ہونا عام سی بات ہے، کبھی ہم روزمرہ کے کاموں میں مناسب مقدار میں پانی پینا بھول جاتے ہیں تو کبھی چند گلاس پانی پی کر دل بھر جاتا ہے اور اس طرح دن بھر میں پانی کی ضروری مقدار کو پورا کرنا مشکل ہوجاتا ہے، جس سے ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

ایسے تمام مسائل کا حل ہم نے ڈھونڈ نکالا ہے، درج ذیل مشروبات کا استعمال کریں اور شدید گرمی میں بھی تازہ دم ہوجائیں۔

یہ مشروبات نہ صرف آپ کو گرمی میں راحت بخشیں گے بلکہ جسم میں پانی کی ضروری مقدار کو پورا کرنے کے لئے بہترین متبادل بھی ثابت ہوں گے۔

زیرے سے تیار کردہ مشروب ’نورِ جام‘ جو گرمی کی شدت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ معدے کے لئے بھی مفید ہے۔

اس کے لئے آپ کو ½ چائے کا چمچ زیرہ، ½ چائے کا چمچ کالا نمک، 15 ملی لیٹر تازہ لیموں کا رس، ایک چٹکی نمک اور 180 ملی لیٹر (وائٹ) کولڈ ڈرنگ کی ضرورت ہوگی۔

ان تمام اجزاء کو ایک ساتھ مکس کریں اور ٹھنڈا ٹھنڈا نور جام تیار ہے۔ لیموں سے اچھی طرح گارنش کرکے سرونگ گلاس میں سرو کریں۔

موسم گرما میں اگر کھانے کے ساتھ کھیرے کا استعمال کیا جائے تو یہ پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے، اگر آپ اسے بھی بطور شربت اپنی روز مرہ کی زندگی میں شامل کرلیں گے تو یہ جسم میں ہونے والی پانی کی کمی کو پورا کرے گا۔

اس کے لئے آپ کو 1 چمچ تازہ کٹا ہوا کھیرا، ادرک آدھا چائے کا چمچ، 8-10 پودینے کے پتے، ½ چائے کا چمچ کالی مرچ اور نمک، 150 ملی لیٹر (وائٹ) کولڈ ڈرنک کی ضرورت ہوگی۔

کولڈ ڈرنک میں دیگر تمام اجزاء کو مکس کریں اور ایک گلاس لیموں اور چیری سے گارنش کرکے اس شربت کو ٹھنڈا ٹھنڈا سرو کریں۔

گرمی کو دور بھگانے کے لیے پان سے تیار کردہ یہ مشروب آپ کو بےحد پسند آئے گا۔ اگر آپ پان کھانے کے شوقین ہیں تو اسے ضرور آزمائیں۔

اس کے لئےآپ کو 150 ملی لیٹر میٹھا دہی، 2 پان کے پتے، 1 گرام میٹھا پان مسالہ، 30 ملی لیٹر پان سِرپ ، 30 ملی لیٹر کھٹی میٹھی کریم کی ضرورت ہوگی۔

اب بلینڈر میں تمام اجزاء کو ڈال بلینڈ کریں، پان کی پتی اور میٹھے پان مسالے سے گارنش کرکے سرو کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.