بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پالیسی ساز پہلے غلطی تسلیم کریں پھر قومی مفاد کی بات کریں، جاوید لطیف

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پالیسی ساز پہلے غلطی تسلیم کریں پھر قومی مفاد کی بات کریں۔

پریس کانفرنس کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ کئی حلقوں سے نرم مداخلت کی آوازیں اٹھ رہی ہیں، یہ سیاسی جماعتوں کو الیکشن پر راضی کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ساز اداروں کو سوچنا ہوگا، پہلے اپنی کی ہوئی غلطی تسلیم کریں اور پھر قومی مفاد کی بات کریں۔

جاوید لطیف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کیس کی فل کورٹ میں سماعت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ساری اپیلوں کو فوری طور پر سُنا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو لیول پلینگ فیلڈ ملنی چاہیے، رات کے وقت سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگی گئیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے عمل کو جذبات کا اظہار قرار دیا جاتا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عدالت پر حملے کے الزام پر ن لیگ سے معافی مانگی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.