ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ وہ اچھی صحت کے لیے اپنی روز مرہ خوراک میں صحت بخش اشیا شامل کرے لیکن ہم جانتے ہیں کہ کہنا آسان اور کرنا مشکل ہوتا ہے۔
نقصاندہ خوراک اور اضافی کیلوریز کو ترک کرنا آسان کام نہیں، لیکن ہم صحت بخش اشیا کو اپنی خوراک میں شامل کرکے اسے متوازن ضرور بناسکتے ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق ایسی ہی چیزوں میں ایک پالک ہے جو کہ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے اور اسے آپ کئی طرح سے اپنی خوراک کا حصہ بناسکتے ہیں، مثلاً اسے سلاد میں شامل کرسکتے ہیں، دال کے ساتھ ملا کر سوپ بناسکتے ہیں، سبزیوں میں شامل کرکے ڈنر کا حصہ بناسکتے ہیں، یہ آل راؤنڈر سبزی ہے۔
پالک جلد، بالوں اور ہڈیوں کی صحت کے لیے کافی مفید ہے۔ لیکن پالک سمیت کسی بھی چیز کے استعمال میں اس بات کا خیال رکھنا ہوتا ہے کہ ضرورت سے زیادہ اسے نہ کھایا جائے اور متعدل انداز میں استعمال کرنا چاہیے۔
پالک کے جو دیگر فوائد ہیں ان میں سے ایک دل کی صحت ہے۔ یہ امراض قلب میں حیرت انگیز فوائد کا حامل ہے، اس میں فولاد بکثرت پایا جاتا ہے جو کہ خون میں ہیموگلوبین کی مقدار بڑھاکر خون کی کمی کا تدارک کرتا ہے، اس میں موجود نائٹریٹ بلڈ پریشر کو درست رکھتا ہے۔
اسکے علاوہ یہ مضبوط ہڈیوں کے لیے بھی بہت مفید ہے، اس کی وجہ اس میں موجود وٹامن کے اور کیلشیم ہے۔
یہ بصارت کی کمزوری کو بھی دور کرتا ہے اور آنکھوں کی صحت کے لیے بہت فائدے مند ہے، روزانہ آٹھ گھنٹے لیپ ٹاپ کے استمعال سے آنکھوں پر جو منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اس میں یہ اکسیر ہے۔
جبکہ یہ خون میں شوگر کی حد کو برقرار رکھتا ہے اور اس میں موجود میگنیشیم اور فائبر ذیابیطس کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ یہ جلد کو نرم اور چمکدار بھی بناتا ہے۔
Comments are closed.