ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

پالتو کتے کی تیمارداری انٹرنیٹ پر وائرل

جانوروں میں کتوں کو انسان کا دوست اور سب سے زیادہ وفادار مانا جاتا ہے۔

ایک پالتو کتے کی اپنی خاتون مالک سے محبت اور اس کا خیال رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

کچن میں گھریلو کام میں مصروف خاتون بیماری اور کمزوری کے باعث فرش پر بیٹھتی ہے تو وہاں موجود کتا بھی اسے محسوس کرلیتا ہے اور فوراً ہی اپنی مالکن کی خدمت کرنے لگ جاتا ہے۔

کتا اپنی مالکن کو اس دوران کوئی بھی کام کرنے نہیں دیتا، وہ خود ہی دوا اور فریج کھول کر پانی اپنی مالکن کو دیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں مرتبہ دیکھا اور پسند کیا جاچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.