ہفتہ 12؍ربیع الثانی 1445ھ28؍اکتوبر 2023ء

پالتو کتے نے کاٹ لیا، آسٹریلین ویمن کرکٹر بگ بیش لیگ سے باہر

پالتو کتے کے کاٹنے کی وجہ سے آسٹریلین ویمن کرکٹر ویمن بگ بیش لیگ سے باہر ہو گئیں۔

آسٹریلیا کی قائم مقام کپتان اور سڈنی سکسرز کی وکٹ کیپر بیٹر ایلیسا ہیلی کو چند روز قبل ان کے پالتو کتے نے کاٹ لیا تھا۔

ایلیسا ہیلی اپنے کتوں کی لڑائی روک رہی تھیں تو اس دوران ایک کتے نے ان کے ہاتھ کی انگلی پر کاٹ لیا۔

ایلیسا ہیلی کا کہنا ہے کہ یہ ایسی خبر ہے جس کی مجھے امید نہیں تھی، مجھے سڈنی سکسرز سے پیار ہے، میں ویمن بی بی ایل کھیلنا چاہتی تھی۔

خاتون کرکٹر کا کہنا ہے کہ میرا اب فوکس جلد فٹ ہونے پر ہے، میں ٹیم کے ساتھ رہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.