کسی بھی ملک کے شہری کے لیے بیرون ملک سفر کی خاطر پاسپورٹ لازمی ہوتا ہے، تمام ممالک کے پاسپورٹس میں کچھ نہ کچھ خفیہ ضرور ہوتا ہے، مثال کے طور پر اگر آپ جاپان کے پاسپورٹ پر نیلی روشنی ڈال کر دیکھیں گے تو آپ کو اس پر بنی ہوئی مختلف تصاویر نظر آئیں گی۔
ناروے کے پاسپورٹ کو قطبی روشنیوں سے خوبصورت اور مختلف بنایا گیا ہے، تاہم پاسپورٹ پر ایسی خفیہ اور عجیب چیزیں بنانے کے لیے جو ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے، اس کا مقصد جعلی پاسپورٹ کی روک تھام ہے ۔
دنیا میں صرف 7 ممالک کے پاسپورٹس کا رنگ سیاہ ہےجبکہ سنگاپور اور جاپان کے پاسپورٹ کو سب سے مضبوط اور طاقتور مانا جاتا ہے، لیکن سب سے مہنگا پاسپورٹ شام کا پاسپورٹ ہے، کیونکہ پاسپورٹ اسپیشل کاغذ سے بنتا ہے اور شام میں جنگ کی وجہ سے کاغذ کی قیمتیں بڑھ گئیں اور پھر پاسپورٹ تو مہنگا ہونا ہی تھا۔
Comments are closed.