بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاسو کونز سر کرنیوالے کوہ پیما شمشال پہنچ گئے

مشہور پہاڑ پاسو کونز کو 12 پاکستانی مرد و خواتین کوہ پیما سر کرکے واپس ہنزہ اپنے علاقے شمشال پہنچ گئے جہاں اہل علاقہ نے ان کا شاندار استقبال کیا، کوہ پیماؤں کا دعوی ہے کہ 6106 میٹر بلند و مشکل پہاڑ کو پہلی بار سر کیا گیا ہے۔

ہنزہ کے علاقہ شمشال سے تعلق رکھنے والے 12 کوہ پیما اپنے علاقے پہنچے تو اہل علاقہ نے اُن کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

کوہ پیماؤں نے دعوی کیا ہے کہ 6106 میٹر بلند و مشکل پہاڑ کو پہلی بار سر کیا گیا ہے، ٹیم میں 10 مرد اور 2 خواتین شامل تھیں۔

کوہ پیمانوں نے یہ میشن 13 اگست کو یوم پاکستان سے منسوب کیا، اس موقع پر انہوں نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم پاسو کونز پربھی بلند کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.