سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس کیس میں شریک ملزم نے ترمیمی آرڈیننس کےتحت ریفرنس کو چیلنج کردیا جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس پر سماعت جج اعظم خان کی عدالت میں کی گئی جہاں نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران شریک ملزم اقبال نوری نے ترمیمی آرڈیننس کےتحت ریفرنس کو چیلنج کردیا جس پر احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرنے کے لیے 5 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔
سابق صدر آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت نےمنظور کرلی اور کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.