پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پارکنگ میں کھڑی میری خالی گاڑی پر حملہ کرکے شیشے توڑے گئے۔
اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ 18مارچ کی طرح آج پھر ہمارے کارکنوں پر حملے کیے گئے، ہمارے فوٹوگرافر پر حملہ کیا گیا، پولیس اور سادہ لباس افراد نے گرفتار کیا۔
عمران خان نے کہا کہ تشدد اور اغوا سے پر امن شہریوں کو مشتعل کرنے کی انتہا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ فاشزم آئی جی اسلام آباد کی ایما پر کیا جارہا ہے، یہ سب پی ٹی آئی کے حامیوں میں خوف پیدا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.