پاکستان مسلم لیگ ن کے سیئنر رہنما رانا تنویر کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر کنفیوژن اور اختلافات کی بات سب کررہے ہیں۔ کنفیوژن سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ پارٹی کے مختلف سوچ رکھنے والے لوگوں نے بھی یہ بات کی ہے۔
رانا تنویر نے کہا کہ سب پارٹی میں کنفیوژن اور اختلافات کی بات کررہے ہیں، جسے بھی اختلاف ہو وہ پارٹی اجلاس میں بات کرے۔ ہمیں اپنے اختلافات میڈیا اور پبلک میں ڈسکس نہیں کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پارٹی اور بھائی سے مخلص ہیں، ہماری جدوجہد آئین کی بالادستی اور صاف شفاف الیکشن کی ہے۔
Comments are closed.