پنجاب اسمبلی کے انتخابات کےلیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریویو کمیٹی نے کام کا آغاز کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے ناراض امیدواروں کی درخواستیں وصول کرلی گئیں۔
نامزد پارٹی رہنما آج سے ریویو درخواستوں پر عمران خان کو بریف کریں گے، ناراض امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ وصول کرنے والوں کے خلاف ثبوت فراہم کردیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض امیدواروں نے ٹکٹ وصول کرنے والوں کی پارٹی وابستگی پر بھی سوال اٹھائے۔
Comments are closed.