سربراہ استحکامِ پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پارٹی کا منشور بتانے لگوں تو 2 دن لگ جائیں گے۔
انہوں نے لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 155 سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان میں بنیادی تبدیلی لانا چاہتے ہیں، غریب کو اپنی روزی کمانے کا پورا موقع ملنا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ صحیح وقت پر پورے 5 سال کے لیے تگڑی حکومت بنے، خواہ مخلوط ہو۔
سربراہ استحکامِ پاکستان پارٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹیاں اپنا کام کر رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مجھے ایک اور حلقے سے الیکشن لڑنے کی آفر تھی لیکن لودھراں کو ترجیح دی، یہاں کے عوام کی محبت کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں۔
جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ اگر جیت گیا تو لودھراں کے عوام کے لیے ڈھائی ارب کی بجائے 5 ارب لاؤں گا۔
Comments are closed.