بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پارٹی رکنیت ختم کرنے کو عدالت میں چیلنج کروں گا، احمد جواد

پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات احمد جواد رکنیت ختم کیے جانے پر بھی ہار نہیں مانے، انہوں نے پارٹی فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں احمد جواد نے کہا کہ انہیں پارٹی سے غیرقانونی طور پر نکالا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کارکن اور ووٹر عمران خان کا اصل چہرا پہچان چکا ہے، اس قوم کے ساتھ 74 سالوں میں اتنا بڑا دھوکا نہیں ہوا۔

تحریک انصاف نے اپنے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کردی ۔

احمد جواد کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو اے ٹی ایم کی طرح استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کردی تھی۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کے خلاف بے بنیاد الزامات پر ختم کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی قائم کمیٹی نظم و احتساب نے احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.