حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازِ جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سبززار میں ادا کی گئی، صدر عارف علوی نے مرحوم حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی۔
صدر مملکت عارف علوی نے سید علی گیلانی کے غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی جیسے ہیرو سے پاکستان جانا جاتا ہے، سید گیلانی کا خواب تھا ہمارا بھی خواب ہے انشا اللّٰہ کشمیر جلد آزاد ہوگا۔
پارلیمنٹ میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نمازِ جنازہ میں صدر مملکت عارف علوی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے علاوہ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور چیئر مین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی بھی شریک ہوئے۔
پارلیمنٹ ملازمین اور سرکاری ملازمین نے بھی بڑی تعداد میں غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی۔
Comments are closed.