پارلیمنٹ ہاؤس کی پریس گیلری کے دروازے صحافیوں پر بند کردیے گئے۔
حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب کے موقع پر پارلیمنٹ کی پریس گیلری کو بند کردیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ سیل اور صحافیوں کو داخلےسے روک دیا گیا۔
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر1 کے اندر دھرنا دیتے ہوئے احتجاج کیا۔
احتجاجی صحافیوں کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے بجائے دوسرے افراد کو پریس گیلری کے کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پریس گیلری بند کر کےاہم کوریج سے روک دیا گیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں کی آمد و رفت کے لیے وزیراعظم ہاؤس والا راستہ استعمال کیا گیا۔
Comments are closed.