بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پارلیمنٹ ہاؤس میں سابق وزرا کے چیمبر سے نام کی تختیاں اُتاردی گئیں

قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے بعد سابق وزراء کی پارلیمنٹ ہاؤس میں  چیمبر سے نام کی تختیاں اُتار دی گئی ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے نام کی تختیاں اُتاردی گئیں۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے آج شب عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کا اعلان کردیا۔

سابق وزیراطلاعات اور وزیرقانون فواد چوہدری کے نام کی تختیاں بھی اُتاردی گئی

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین، اسدعمر، بابراعوان دیگر وزرا کے چیمبرز سے تختیاں اُتار دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا اور عمران خان کی ہدایت کے بعد پی ٹی آئی ارکان قومی سمبلی نے استعفے دیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.