پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی اندرونی کارروائی میں عدلیہ کی مسلسل مداخلت باعث افسوس ہے۔
ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ قومی اسمبلی کی آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کا کام روکنے کا عدالتی فیصلہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 69 کے تحت عدالت پارلیمنٹ کی کارروائی کی تفتیش نہیں کر سکتی، پارلیمانی کمیٹی کی کارروائی میں مداخلت نہیں کی جا سکتی نہ تفتیش کی جا سکتی ہے۔
رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی پارلیمنٹ کی توسیع ہے لہٰذا اسے استثنیٰ حاصل ہے، اس متعلق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی متعدد رولنگز ہیں۔
سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ یہ آئین میں دیے گئے اختیارات کے مثلث کی خلاف ورزی ہے، ہر ادارہ اپنے آئینی دائرہ اختیار میں رہے تاکہ وفاقی پارلیمانی جمہوریت کام کرتی رہے۔
Comments are closed.