وزیر مملکت اور ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو سپریم نہ سمجھنا آمرانہ سوچ ہے۔
اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین سازی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو بے، اللّٰہ تعالیٰ کے بعد سب سے بڑی عدالت عوام کی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل تخت لاہور کا فساد پیدا کرنا ملک کو کمزور کرنا ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ پرویز مشرف سے کسی نے کہا تھا کہ 90 دن کے اندر انتخابات کروائیں؟
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پورے ملک میں ایک دن انتخابات کروانے سے استحکام آئے گا۔
Comments are closed.