پارلیمنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے فتح جنگ سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے ڈیٹونیٹر، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 2 ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم دانیال اور زبیر کو سی ٹی ڈی نے فتح جنگ سے گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ڈیٹونیٹر، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ قبضے میں لیا گیا، ملزمان نے پولیس، حساس اداروں، سیاسی شخصیات اور پارلیمنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان سے 900 گرام سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔
Comments are closed.