جمعہ 23؍رمضان المبارک 1444ھ14؍اپریل 2023ء

پارلیمنٹ نے فنڈز دینے سے منع کر دیا تو حکومت کیسے دے سکتی ہے؟ اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ جب پارلیمنٹ نے فنڈز دینے سے منع کر دیا تو حکومت کیسے دے سکتی ہے؟

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے یہ بات وزیراعظم سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ پہنچ کر کہی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کے مشاورت کے لیے طلب کرنے پر اٹارنی جنرل سپریم کورٹ سے وزیراعظم آفس روانہ ہوئے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے، وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کے لیے فنڈز جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی مؤقف ان چیمبر سماعت کے دوران پیش کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.