پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت نے شکست دیکھ کر مشترکہ اجلاس سے راہ فرار اختیار کرلی ہے۔
حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ کا کل طلب کیا گیا مشترکہ اجلاس موخر کیے جانے کو شازیہ مری نے اسے عمران خان کے چل چلاؤ سے تعبیر کیا۔
پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ شکست دیکھ کر حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس مؤخر کرکے راہِ فرار اختیار کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کا چل چلاؤ ہے، حکومت کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھاگنا بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ عمران نہ عوام کا سامنا کرسکتے ہیں اور نہ پارلیمان میں عوامی نمائندوں کا، حکومتی اراکین تک کی مکمل حمایت عمران خان کو دستیاب نہیں، پی ٹی آئی ارکان خود بیزار ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.