بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پارلیمنٹ حملہ کیس، صدر عارف علوی سمیت پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ بری

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس سے صدرِ مملکت عارف علوی سمیت پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کو بری کردیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، پرویز خٹک ، شفقت محمود، شوکت یوسفزئی، علیم خان، جہانگیر ترین، اعجاز چوہدری اور دیگر کی مقدمے سے بریت کی درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں۔

متحدہ اپوزیشن کاصدرعارف علوی کےخلاف مواخذے کی تحریک لانےکا فیصلہ کرلیا۔

عدالت میں دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر کوئی مخالفت نہیں کی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں تحریک انصاف کے2014  کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملے کا مقدمہ 30 اگست 2014 کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں عمران خان، عارف علوی سمیت تحریک انصاف کے گیارہ رہنماؤں کو نامزد کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.