منگل 6؍محرم الحرام 1445ھ25؍جولائی 2023ء

پارلیمانی کمیٹی میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم اتفاق رائے سے کی گئی، وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں الیکشن ایکٹ میں تمام ترامیم اتفاق رائے سے کی گئی ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ڈیڑھ سال پہلے الیکشن ایکٹ میں 57 ترامیم 2 منٹ میں منظور کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کو رات 12 بجے ختم ہوجائے گی، کوئی چیز چھپا کر نہیں ہو رہی، زیر التوا بلز کو منظور ہونا چاہیے۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں الیکشن ایکٹ میں تمام ترامیم اتفاق رائے سے کی گئی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کی ترامیم نامناسب جلد بازی میں نہیں کی گئی ہے، الیکشن ایکٹ ہمارے دل کے قریب ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ2017ء کا الیکشن ایکٹ بہت محنت سے تیار کیا گیا، آئین میں وقت کے ساتھ کچھ ترامیم کرنا پڑتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 3، 3 دن تک پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج روک دیے جاتے تھے، پریزائیڈنگ افسران نتائج روک دیتے تھے، جس کی وجہ سے انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھتے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.