وزیراعظم کی زیرِصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا۔
وزیر دفاع نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا، خیبر پختونخوا میں گیس پر پابندی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گیس اور بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پس بھی ہم رہے ہیں، اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی گفتگو پر وزیراعظم اٹھ کر جانے لگے، اگر آپ مجھ سے مطمئن نہیں تو کسی اور کو حکومت دے دیتا ہوں۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کافی کشیدہ رہا، اور پارٹی کے رہنماؤں کے چہرے کافی افسردہ دکھائی دیے۔
Comments are closed.